Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کے دور کا آئینہ قلم اور کیمرے کا لینس ہے ، مرتضی وہاب

Now Reading:

آج کے دور کا آئینہ قلم اور کیمرے کا لینس ہے ، مرتضی وہاب
حکومت نیب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آج کے دور کا آئینہ قلم اور کیمرے کا لینس ہے لہزا عالمی یومِ صحافت کے دن پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ قلم کی حرمت کا احترام کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے  عالمی یومِ صحافت پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قلم کی آزادی درحقیقت انسانی آزادی کی دوسری شکل ہے اور قلم کی حرمت کو ہمیشہ آمروں نے پامال کیا۔

ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ قرطاس و قلم نے ہی عالمی انقلابات کی بنیاد ڈالی اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی۔

مشییر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اقدار اور آزادی صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آزادی صحافت انسان کی روحانی آزادی کا دوسرا نام ہے۔

 مرتضی وہاب نے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور صحافیوں نے آمروں کے ظلم و ستم کا سامنا پامردی سے کیا، میڈیا ہاؤسز آج بھی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں

Advertisement

 سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عالمی یومِ صحافت کے دن عہد کرنا ہے کہ قلم کی حرمت کا احترام کریں گے۔

آزادی صحافت انسانی حقوق کا سنگ میل ہے

یاد رہے کہ آج  دنیا بھر میں آج 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد صحافت کی اہمیت، افادیت، صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے۔۔

عالمی یوم آزادیِ صحافت کا آغاز1991ء سے نمیبیا سے ہوا جبکہ 1993ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 3 مئی کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں 3 مئی کو یومِ اذادی صحافت منایا جاتا ہے۔

اس دن تمام دنیا کی صحافتی برادری اس بات کا تجدید عہد کرتی ہے کہ کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد سچی اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچنے کیلئے لڑتے رہیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر