واشنگٹن سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے 150 پاکستانی طلباء لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔
خصوصی چارٹرڈ پرواز کا انتظام امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ یہ 150 پاکستانی طلباء ان 65 اسٹوڈنٹس کے علاوہ ہیں جو کہ قطر ائیرویز کی پرواز کے ذریعے گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے تھے۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے ڈیلس ائیرپورٹ واشنگٹن سے پاکستانی طلباء کو الوداع کیا، اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے افسران بھی موجود تھے۔
سینیٹ اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز جاری
سفیر پاکستان نے امریکی حکومت کا پاکستانی طلباء کی محفوظ وطن واپسی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا اور اسد مجید خان نے اس مشکل وقت میں صبر اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی تعریف بھی کی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی اگلی چارٹر پرواز 13 مئی کو کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔
امریکی حکومت کی خصوصی چارٹرڈ پرواز ان چھ پروازوں کے علاوہ ہیں جن کا بندوبست حکومت پاکستان نے کیا ہے۔
اس سے قبل پی آئی اے کی پہلی پرواز ڈیلس ائیرپورٹ ورجنیا سے دو سو سےزائد پاکستانیوں کو لیے کر اسلام آباد روانہ ہورہی ہے، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خاں نے پاکستانیوں کو روانہ کیا ۔
یاد رہے کہ 22 سال کے بعد ڈیلس ایئرپورٹ واشنگٹن سے پی آئی اے کی چارٹرڈ پروازکی یہ پہلی روانگی ہے جبکہ امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لیکر جانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ کا بندوبست کیا ہے۔
امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے 6 خصوصی پروازوں کے سلسلے کا آج سے آغاز ہوا ہے۔
ایک اورخصوصی چارٹرڈ پرواز امریکہ میں پھنسے 150 پاکستانی طلباء کو لے کر 11 مئی کو پاکستان کے لئے روانہ ہوگی، اس طرح پہلے مرحلے میں 350 پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی ممکن ہوگی۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے خود ائیرپورٹ پر موجود ہیں، اس موقع پر وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو رخصت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
