Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، مشیر خزانہ

Now Reading:

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، مشیر خزانہ
بے روزگاری

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کوروناکے عنوان سے ہونے والے سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوسکتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے جبکہ اپریل میں کورونا کی وجہ سے برآمدات میں چالیس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 عبد الحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے پہلے معیشت کی تین فیصد کے حساب سے ترقی کی امید تھی کیونکہ ٹیکس وصولیاں اضافے کے بعد 16 فیصد تک پہنچ گئیں تھیں اور ہمیں امید تھی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں مزیداضافہ ہوگا مگر کرونا وائرس  کی وجہ سے برآمدات میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور معیشت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوئے۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے  مزید کہا کہ کہ ترسیلات زرمیں کمی کے ساتھ لاک ڈاؤن سے مزید بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے ، حکومت پرامید تھی کہ ٹیکس وصولیاں 47سے4800ارب کےلگ بھگ تک پہنچ جائیں گی، اب اگر3900ارب کی ٹیکس وصولیاں بھی ہوئیں تو ہماری خوش قسمتی ہوگی۔

مشیر خزانہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیر اعظم  کی جانب سے بزنس کمیونٹی ، ایس ایم ایز اور عام عوام کی زندگی بہتر کرنے معاشی پیکج کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیکس ریٹرن ، سماجی تحفظ کے لئے احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

حفیظ شیخ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معاشی پیکج میں قرضوں کے التوا، سبسڈی، آسان شرائط پرقرض، نقدرقم کی منتقلی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر