
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی سے دال سبزی بھی چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے مل کر کرونا سے لڑنا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کرونا وبا میں اپنے عوام کی خدمت کررہی ہیں لیکن حکمران مل بیٹھنے کی بجائے اپنی اپنی انا کے سومنات تعمیر کررہے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت ان حالات میں بھی عوام کو نچوڑنے پر لگی ہوئی ہے، رمضان المبارک میں بھی غریب مہنگائی کی وجہ سے سکھ کا سانس نہیں لے سکے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آٹا ملز مالکان دوبارہ آٹے کا بحران پیدا کرنے کو تیار ہیں اور حکمران آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں، جب تک غریب پیٹ بھر کر سحری اور افطاری نہیں کرتا حکمرانوں کے کسی وعدے اور دعوے پر یقین نہیں کی۔
حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ،سراج الحق
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت خود فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور علماء کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ حکومتی رویہ لوگوں کو مایوسی اور نا امیدی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے
سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تمام احتیاطی تدابیر کی پوری پابندی کریں جبکہ لوگوں تک راشن ، سینی ٹائزر ،ماسک اور دیگر ضروری اشیاءمہیا کرنا نیکی کے کام ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے اپنی ناکامیوں پر علماء کوموردالزام ٹھہرانا درست نہیں ، اگرواقعی فیصلے علماءکرر ہے ہیں تو وزارت عظمیٰ کسی عالم دین کے حوالے کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News