
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر یاؤجنگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ خطے، علاقائی اور عالمی نوعیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چین کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر چین کے سفیر نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کورونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
چین کے سفیر نے کرو نا وائرس پر قابو پانے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ چین کی حکومت نے عوام کی حمایت اور تعاون سے اس مسلے پر قابو پایا ہے ۔
چین کے سفیر یاؤجنگ نے یہ بھی کہا کہ آج چین میں کیسز کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے جسکی وجہ سے طبی عملے کو مناسب اقدامات اٹھانے اور مریضوں کو بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے چین کی معاونت کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی
محمد صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد اس وائرس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا ۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ پاکستانی طلباء کو سہولیات فراہم کرنے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں ۔
چین کے سفیر سینیٹ آف پاکستان ، چئرمین سینیٹ اور تمام اراکین سینیٹ کا چین کے حق میں قرارداد منظور کرنے اور اظہار یکجہتی پر چین حکومت ، عوام اور پارلیمان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ قراداد سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News