
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کورونا وبائی چیلنج ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے ، وزیر اعظم کے ریلیف اقدام سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران سمیت امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید، نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود معاشی وسائل کے باوجود، کوروناوبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف معاشی سرگرمیوں کے تعطل کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نکلنا ہے ۔
وزیر خارجہ نے مستقل مندوبین کو کورونا وبا ءکے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر سے بلاجواز کرفیو کے خاتمے اور بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News