
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں 427 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کردی ہے جن میں سے تین سوچھہترکا تعلق کراچی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس پر پیغام میں سندھ میں 427 نئے کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اب تک کل 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور اب مریضوں کی کل تعداد 7102 ہے
مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مریضوں کی تعداد سات ہزارایک سودو ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔
انہون نے بتایا کہ آج مزید 46مریض صحتیابی کے بعد گھروں کوچلے گئے ہیں جبکہ صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔
ساؤتھ میں 131، سینٹرل 46، ایسٹ 65، کورنگی 54، ملیر 33، ویسٹ میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبےمیں 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 کیسز اور 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1 خاتون شدید زخمی
پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ چار سو بائیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار سے آگے بڑھ گئی ۔
متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین بدستور دوسرے نمبر پر ہے ۔جہاں متاثرین کی تعداد 242 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 24ہزار 8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اٹلی میں بھی تباہ کاریاں رک نہ پائیں اور ابتک 2لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28،ہزار 236 ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News