
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز کیا جارہا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق انصاف امداد پروگرام کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑا پروگرام ہوگا جس میں 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداددی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ننکانہ صاحب سے انصاف امداد پروگرام کاآغاز کریں گے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدارانصاف امداد سینٹرکا دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انصاف امداد پروگرام کے بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارننکانہ صاحب میں کورونا فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ کو فیلڈ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب میں 11 ہزار 568 اور سندھ میں کورونا کے 11 ہزار 480 کیسز سامنے آگئے ہیں، خیبرپختونخوا 4 ہزار 669 اور بلوچستان میں کورونا کے 2 ہزار 17 کیسزر پورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان 442 ،اسلام آباد679 اور آزاد کشمیر میں 88 کیسزریکارڈ کئے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیگئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جوکہ 11,568تک پہنچ گئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور کاروبار بحال
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ سندھ میں 11480 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4669 اور اسلام آباد میں 679 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں 2017 گلگت بلتستان میں 442کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 8212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد667 ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News