
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس سید فخر امام صاحب کی زیرصدارت ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں جبکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز پیر بوقت تین بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے گا۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا، اس میں یہ بھی طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا ، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ پارلیمنٹ لاجَز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی برائے ورچول سیشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ اجلاس کے بعد میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی اور موجودہ وبائی تناظر میں برطانوی برطانوی پارلیمنٹ نے ہائیبرڈ اجلاس کے انعقاد کا طریقہ کار بنایا جو میں آپ کو پیش کر رہا ہوں۔
وزیرخارجہ کا بحرین کے ہم منصب سے رابطہ، وبائی صورتحال پرتبادلہ خیال
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے براہ راست پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آئی تو میرے خیال میں ڈائریکٹ اجلاس بلانا چاہیے لیکن میری رائے میں سوال و جواب کا سلسلہ نہیں ہونا چاہئے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس جس مقصد کیلئے بلایا جائے اسی پر بات ہو، کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہوگی جبکہ ہمیں ممبران کی سیفٹی اور سیکورٹی کا مناسب بندوبست کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News