Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پوری مارکیٹ سیل کر دیں گے

Now Reading:

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پوری مارکیٹ سیل کر دیں گے
اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پوری مارکیٹ سیل کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکانیں، شاپنگ مالز اور بازار ہفتے میں چار دن کاروبار کی اجازت ہے جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا۔

صوبائی وزیر صنعت  نے کہا کہ سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات تک کاروبار کی اجازت ہوگی، بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت داشت نہیں کی جائے۔

اپنے بیان میں  میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ بازاروں میں کل سے کاروباری مراکز پر حکومتی ایس او پیز پر تاجر تنظیموں کی مدد سے عملدر آمد کرایا جائے گا۔

تاجروں کا  24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ برآمدی انڈسٹری سے منسلک کاروبار، آٹو موبیل انڈسٹری، پاور لومزکو کھول دیا گیا ہے اور مانیٹرنگ ٹیمیں انڈسٹریل یونٹس، فیکٹریوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کریں گی۔

  دوسری جانب  صدرال پاکستان انجمن تاجراں کے  خالد پرویز نے اپنے ایک بیان میں24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔

صدرال پاکستان انجمن تاجراں کے  خالد پرویز نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی تو تاجر خود ہی دکانیں کھولنے پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے لاہور چیمبر میں صوبائی وزیر صنعت  میاں اسلم اقبال’چیمبر قائدین اور تاجر رہنماوں کا اہم مشترکہ اجلاس ہوا تھا۔

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کورونا بچاو کی احتیاطی تدابیر عمل درآمد نہ ہونے پر تاجرقائدین پر برس پڑے۔

صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ مارکیٹوں میں گاہکوں اور تاجران کے ٹیسٹ بھی کریں گے جس مارکیٹ سے زیادہ کیسز اسے دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔

Advertisement

 میاں اسلم اقبال نے مزید کہا تھا کہ تاجران نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داو پرگا دیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر