Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا حکومت سے ڈاکٹروں کی حفاظت کا مطالبہ

Now Reading:

بلاول بھٹو کا حکومت سے ڈاکٹروں کی حفاظت کا مطالبہ
وفاقی بجٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یوم مئی پیپلزپارٹی کے لیے  ہمیشہ اہم دن رہا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  آج یکم مئی ہے ، یوم مئی پیپلزپارٹی کے لیے  ہمیشہ اہم دن رہا ہے۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس سال کورونا کی وباء کی وجہ سے اس طریقے سے یکجہتی نہیں کر سکے اس لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کورونا جنگ میں فرنٹ لائن پر ہمارے ڈاکٹر ہیں۔اس مہلک وائرس سے 400 تک ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 9 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔حکومت پاکستان کو سلام بھی پیش کرنا چاہیے اور ساتھ میں ڈاکٹروں کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Advertisement

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے نزسز  اور ڈاکٹر زکو کیا چاہیے ۔صرف اتنا مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ان  کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  جو کچھ مرضی کریں لیکن ڈاکٹروں کی حفاظت کے اقدامات کریں۔ کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ فوج بارڈر پر جنگ لڑنے جائے اور ہم ان کو بندوق اور یونیفارم نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ  دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نے ڈیلی ویجرز کے ہاتھ میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ ڈیلی ویجرز کے  لیے 70 ارب رکھنے کا اعلان کیا گیا لیکن ایک روپیہ نہیں دیا گیا ۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے عوام سے درخواست کی کہ  جوبھی باہرنکلے وہ فیس ماسک پہنے۔ ہم جوبھی پھیلاؤ کوکم کرنے کےلیے کرسکتے ہیں کریں۔ رمضان میں ہمیں دوسرے لوگوں کے لیے  سوچنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر