
کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ563 برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو مشروط پیداواری عمل شروع کرنےکی اجازت بھی مل چکی ہے۔
کراچی میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عمومی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔۔ شام 5 سے صبح 8 بجے تک شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔
سڑکوں پر ناکوں پر موجود پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار بدستور موجود ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کو سندھ وبائی امراض کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں کی جانب سے سحری اور افطاری کے لئے خریداری کا سلسلہ بھی ہے، کہیں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جارہا ہے تو کہیں شہریوں کی لاپرواہی جاری ہے۔
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
واضح رہے صوبے میں کریانہ اسٹورز، سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 8 تا شام 5 تک کھلی ہیں جبکہ دودھ دہی کی دکانوں کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک کام کی اجازت ہے،ریسٹورنٹس کو تیار کھانے شام 5 سے رات 10 بجے تک ڈلیوری کی اجازت ہے۔
افطار کے روایتی پکوان فروٹ چاٹ، سموسے اور پکوڑے کے اسٹالز لگانا ممنوع ہے۔۔اب تک 563 برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو مشروط پیداواری عمل شروع کرنےکی اجازت مل چکی ہے فیکٹریوں کو سندھ حکومت کے سماجی فاصلوں کے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی پیش نظر لاہور شہر کے تمام اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے تاہم کورونا کے بڑھتے کیسس کے باوجود شہریوں کی سنجیدگی بالکل نظر نہیں آرہی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیس کی تعداد 7106 ہے۔
بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق صرف صوبے میں اشیاء خوردونوش اور دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازات دی گئی ہے جنہیں ایس او پیز پر سختی سے عملدارآمد کرنے کے احکامات دئیے گئے اس وقت صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے شہر میں تمام بازار اور مارکیٹس بند ہیں تاہم راشن سبزی پھل دودھ دہی اور میڈیکل اسٹورز کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابند عائد ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News