Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Now Reading:

نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا
کورونا کا پہلا کیس

نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کوئٹہ محمد بلال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے۔

کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد نیب کی جانب سے کوئٹہ کے افسران اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نیب کمپاونڈ میں رہائش پذیر افسران و فیملیز کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائیگا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ اسٹاف کو ماسک فراہم کرنے والے اسٹور ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عدالتی حکام کا کہناہےکہ کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد اسٹور کو بھی سیل کر دیا گیاہے۔

 کورونا وائرس سے حفاظت کے ماسک فراہم کرنے والے میں مہلک وائرس کی تصدیق پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سندھ کے 11 سرکاری محکمے آج سے کھل گئے

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر اور رٹ برانچ کے عاطف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی ہے جس کے بعد ملک بھر میں 667 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار  212 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں 11 ہزار 568 اور سندھ  میں کورونا کے 11 ہزار 480 کیسز سامنے آگئے ہیں، خیبرپختونخوا 4 ہزار 669 اور بلوچستان میں کورونا کے 2 ہزار 17 کیسزر پورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان 442 ،اسلام آباد679  اور آزاد کشمیر میں 88 کیسزریکارڈ کئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیگئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جوکہ 11,568تک پہنچ گئی ہے۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 8212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد667 ہو گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر