
سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں 31مئی تک توسیع کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت کے علاوہ کاروباری مراکز بند رہینگے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنسٹرکشن صنعت اور تعمیراتی شعبے کے 8سیکٹرزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، جلسے جلوس، مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شام 5سے صبح 8بجے تک عوام کے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ جمعہ ہفتہ اتوار کو سخت لاک ڈائون ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا
اعلان کے مطابق دکانیں صبح 6 سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں گی جبکہ شاپنگ مالز بند رہیں گے ،واضح رہے کہ دکانیں کھولنے کا اعلان اور فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں سے خصوصی ملاقات میں کیا ہے۔
تاجروں نے سندھ حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی کو مارکیٹوں کی فہرستیں بھی جمع کرا دی ہیں، جس کے بعد تاجروں کے وفد کو مذاکرات کے لیے طلب کیا گیا۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کہ آج کراچی سمیت پورے سندھ کی مارکیٹوں کی فہرست بنائی جائے گی، جس میں چھوٹی اور بڑی مارکیٹوں کی کیٹیگری بنائی جائے گی، صرف چھوٹی مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا تھا کہ الیکٹرک، ہارڈویئر کے کاروبار کو کام کی اجازت دی جا رہی ہے، کوشش کریں گے باقی کاروبار کو بھی کھولنے کے لیے اقدامات کریں، تاجروں سے کہا ہے جہاں اتنا صبر کر لیا وہاں مزید ایک دو دن اور کر لیں۔
اس سے قبل وفد کو 2 بجے دوپہر سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں طلب کیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ تاجروں سے مارکیٹیں کھولنے کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی، یاد رہے کہ تاجروں نے پیر سے مارکیٹیں کھولنے کی وارننگ دی ہوئی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News