Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، فیاض الحسن چوہان
شاپنگ مالز

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  پنجاب حکومت نے پیر سے آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ  چلیں گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن میں سختی سےلوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کودیکھ کرہوگی،ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئےعوام روز مرہ امور سرانجام دے سکتے ہیں۔

فیاض چوہان نے مزید کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ صرف سماجی دوری پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور پنجاب میں حکومتی ایس او پیز پرعمل کی صورتحال خوش آئند ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے نیب قانون میں ترمیم پر ساتھ نہ دینے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس  ہوا، اجلاس وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آئی ایس آئی، بیوروکریسی اور وزرا موجود رہے۔

اجلاس کے متعلق فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ایس او پی کے تحت کرسچن کمیونیٹی اتوار کو چرچس میں عبادات کرسکے گی اور یہ فیصلہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بیس فیصد کرائے کی کمی کے ساتھ کھولے جائیں گے اور یہ فیصلہ پیٹرول کی قیمتوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاور لومز،، شاپنگ مالز ، اٹو موبائل اور موبائل انڈسٹری سے متعلق شعبوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر