Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن روانگی

Now Reading:

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن روانگی

کورونا کرائسز کےدوران امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن روانگی ہورہی ہے۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز ڈیلس ائیرپورٹ ورجنیا سے دو سو سےزائد پاکستانیوں کو لیے کر اسلام آباد روانہ ہورہی ہے، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خاں نے پاکستانیوں کو روانہ کیا ۔

 یاد رہے کہ 22 سال کے بعد ڈیلس ایئرپورٹ واشنگٹن سے پی آئی اے کی چارٹرڈ پروازکی یہ پہلی روانگی ہے جبکہ امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لیکر جانے کیلئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ کا بندوبست کیا ہے۔

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے 6 خصوصی پروازوں کے سلسلے کا آج سے آغاز ہوا ہے۔

ایک اورخصوصی چارٹرڈ پرواز امریکہ میں پھنسے 150 پاکستانی طلباء کو لے کر 11 مئی کو پاکستان کے لئے روانہ ہوگی، اس طرح پہلے مرحلے میں 350 پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی ممکن ہوگی۔

Advertisement

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے خود ائیرپورٹ پر موجود ہیں، اس موقع پر وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو رخصت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی

سفیر پاکستان اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی حکومت اور پاکستانی سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے اور مزید چارٹرڈ فلائیٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ سکیں۔

پاکستانی سفارتخانہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے اور سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں قائم کی جانےوالی ہیلپ لائنیں فلائٹ آپریشن مکمل ہونے تک کام کرتی رہیں گی۔

ایک اورخصوصی پرواز واشنگٹن میں ڈلس ائیرپورٹ سے 13 مئی کو کراچی کیلئے جبکہ مستقبل قریب میں نیوآرک ائیرپورٹ نیو جرسی سےلاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

باقی پروازوں کے وقت اور تاریخ کا اعلان ساتھ ساتھ کیا جائیگا۔

Advertisement

پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر