Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پی پی

چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وباء سے لڑنے والے ڈاکٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں جو اس جنگ میں بہت بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے وڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جس طرح دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے بہادر سپاہیوں کے لئے پیکج دیا گیا تھا، اسی طرز کا خصوصی پیکج ان کو بھی دیا جائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اکنامک بیل آؤٹ پیکج نہ آنے سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی اور وباء پھیلی لیکن حکومت سندھ کورونا سے لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے پیکیج کا اعلان جلد کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہماری وفاقی حکومت نے شہید بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے،ہم صرف سندھ کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو ریلیف پیکج دینے کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مدد کرنے کے بجائے ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، سندھ میں وفاق کا نمائندہ گورنر سندھ حکومت کے عوام کو دئیے گئے ریلیف پیکج آرڈیننس پر دستخط ہی نہیں کررہے ہیں جبکہ اس پیکج کے تحت صوبے کے عوام کو ملازمتوں اور تنخواہوں کا تحفظ شامل ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے  یوٹیلٹی بلز میں چھوٹ، اسکول فیسوں کی مد میں ریلیف اور گھروں کے کرایے میں چھوٹ کا پیکیج  کا آرڈیننس سامنے لائی ، سندھ حکومت اس آرڈیننس کے ذریعے تمام صنعتوں کو  ٹیکسز میں بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہو مگر اس سے پہلے ہمیں لوگوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا ، وفاقی حکومت کو ٹیسٹ کٹس وافر مقدار میں صوبوں کو دینا ہوں گی جبکہ اسپتالوں میں سہولیات میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی پی  کا بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پی کے میں بھی کچھ نہیں کررہی، جہاں کے عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا، ہم کہتے ہیں صرف سندھ ہی نہیں وفاق تمام صوبوں کی مدد کرے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت صوبوں کو وفاق کی مدد کی ضرورت ہے، وفاق اور تمام صوبوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ سندھ کے بروقت اقدامات نے اس وباء کو پھیلنے نہیں دیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز ڈاکٹرز فورم عوام کو کرونا جیسی وباء سے محفوظ رہنے اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کی عوامی مہم کو مزید تیز کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر