کراچی کے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں میں سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف تنولی بھی شامل ہیں۔
سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف تنولی کی رہائش کراچی کے ایک پسماندہ علاقہ قصبہ کالونی(بنارس) میں تھای جبکہ آبائی گاؤں مانسہرہ (لنگ شریف) ہے اور والد پولیس میں ہیں۔
حمزہ کے والدین نے بڑی مشکل سے اپنے بیٹے کو پڑھا لکھا کر فوج میں بھرتی کیا اور حمزہ اپنی صلاحیت سے کورس مکمل کرنے کے بعد سیکنڈ لیفٹینٹ بنے پاسنگ آوٹ پریڈ مکمل کر کے گھر آرہے تھے اور طیارے حادثے میں شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان ایئر لائن کا طیارہ ایئرپورٹ سے تھوڑا دور رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 99 مسافروں سمیت 8 عملے کے افراد بھی سوار تھے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار فوجی بھائیوں کی تفصیلات شیئر کی تھیں اور دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
Following army officers were also on board PK 8303.
– 2/Lt Hamza yousaf(141 LC)
– Maj Shehryar with family
(111 L/C)
– Lt Shaheer (137 L/C)
– Lt Balach (136 L/C)
– Capt Ahmed Mujataba khan, (131 LC)Prayers & hoping for more survivors & miracles. #PIAPlaneCrash
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 22, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
