
وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں محمدعثمان ڈار نے وزیراعلی عثمان بزار کو پنجاب میں ٹائیگر فورس کے بارے میں بریفنگ دی۔
عثمان بزدار نے ملاقات میں عثمان ڈار کو بتایا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور ٹائیگر فورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی نئی مثال قائم کریں گے، یہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔
اس ملاقات عثمان بزدار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے حوالے سے پنجاب لیڈ لے گا کیونکہ پنجاب میں سات لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
محمدعثمان ڈار نے ملاقات میں وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹائیگر فورس کے 64 ہزار نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں۔
خیلا رہے کہ محمد عثمان ڈار کی وزیراعلی کو بریفنگ کے موقع پر صوبائی وزیر محمد اخلاق، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News