
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور مرض سے متعلق خدشات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولنا ہے، ایس او پیز پرعمل نہ ہوا تو دوباہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں بڑے مسئلے لاک ڈاؤن کی وجہ سےہیں، لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، لاک ڈاؤن جیسا قدم پچھلے 100 سال میں کسی ملک نے نہیں اٹھایا۔
ٹائیگر فورس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑے گی اور عوام میں آگاہی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو تنخواہ نہیں دی جائےگی، ایڈمنسٹریشن اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔
وزیراعظم نے ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا شکریہ اداکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News