Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن میں نرمی ، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

Now Reading:

لاک ڈاؤن میں نرمی ، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ
مزید 287 

لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 287  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 14201  ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے جا ری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 287  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 14201  ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39642 ہوگئی۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 5300سے تجاوز

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی ترجمان ن کا کہنا تھا کہ عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 110 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ اٹک 19، چکوال 4، ڈی جی خان 3، گوجرانوالہ 48، حافظ آباد 6، قصور 13 اور لیہ میں 1 نیا کیس سامنے آیا  جبکہ منڈی بہاوالدین 1، ملتان 6، ننکانہ 1، راجن پور 6، راولپنڈی 24، ساہیوال میں 1 نیا کیس سامنے آیا اور سرگودھا 4، شیخوپورہ 16 جبکہ سیالکوٹ میں 24 نئے کیس سامنے آئے۔

Advertisement

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہےجبکہ پنجاب بھر میں اب تک کل 155247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے کورونا وائرس سے اب تک کل 245 اموات، 4757 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر