
کراچی میں جمیعت علمائے اسلام( ف) کے رہنما قاری گل رفیق حسن زئی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف) پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
قاری محمد عثمان ٹراما سینٹر ایمرجنسی سول ہسپتال پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ قاری گل رفیق حسن کو سر میں دو گولیاں لگی ہیں۔ مولانا گل رفیق حسن زئی اب تک ہوش میں نہیں آئے۔
قاری محمد عثمان نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اصل حقائق سے آگاہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News