حکومت کی جنب سے سینیٹ اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے قبل تمام سینیٹرز کورانا ٹیسٹ کرائیں گے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔
سینیٹرز کے ہمراہ کسی بھی شخص کو پارلیمنٹ ہاؤس داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور وزراء اور وزراء مملکت کے ہمراہ صرف ایک شخص پارلیمنٹ آ سکے گا ۔
وزارتوں سے گریڈ بیس سے اوپر کا ایک افسر اجلاس میں شرکت کر سکے گا ۔
ایس او پیز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس داخلے سے قبل تمام سینٹرز تھرمل گن سکریننگ سے گزریں گے اور پارلیمانی رپورٹرز اسو سی ایشن میں سے صرف 10 سے 12 رپورٹرز کو اجلاس کوریج کے لیے نامزد کرے گئے ہیں۔
سینیٹ ہال میں صرف قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف ، وزراء اور پارلیمانی لیڈرز کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں اور باقی سینیٹرز دیگر دستیاب نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں ۔
تمام سینٹرز گلوز ، ماسک اور سینٹائزر کا استعمال لازمی کریں گے جو انکی نشستوں پر موجود ہو گا۔
سودری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کرلیا ہے جو کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا ۔
اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیاہے، جس میں وفاقی کابینہ ملک بھر میں کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی جبکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
کابینہ چار مئی کو ہونے والے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
