ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مراد سعید کی ڈوریں کہاں سے ہلتی ہیں ، بچہ بچہ جانتا ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین کی آڑ میں سیاست کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی کو مورد الزام ٹھہرا کر تحریک انصاف کے گناہ کم نہیں ہوسکتے۔
مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ کہا کہ تحریک انصاف کا وژن تو ان کے قائدین کے بیانات سے جھلکتا ہے، وفاقی حکومت اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی ۔
سیاست ہم نہیں، پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں، مراد سعید
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کو عالمی وبا سے بروقت بچانے کی سزا دی جارہی ہے، مراد سعید کو وفاقی حکومت کے امور کا علم نہیں مگر سندھ دشمنی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
مشیر قانون بیرسٹر کا یہ کہنا تھا کہ سندھ میں 23 لاکھ خاندانوں کو راشن دینے کا بیان وفاقی حکومت کے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر حملے کرنے کے لیے سندھ دشمنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن صوبائی خود مختاری کیلئے جان نچھاور کر سکتا ہے، تحریک انصاف نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اب ان کا مذموم حدف صوبہ سندھ ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ حزب اختلاف کے لوگ ہمیشہ کی طرح تقریریں کرکے ایوان سے بھاگ گئے۔
مراد سعید نے کہا تھا کہ دنیا کی مضبوط معیشتیں اور بہتر صحت سہولیات کی دعویدار طاقتیں بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو خطے کا سب سے بڑا 1200 ارب کا ریلیف پیکیج دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
