
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ پیشی پر شہبازشریف کی نیب کو درخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفیکیٹس بھی منسلک کئے گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث کرونا کے حالات میں گھرسے باہر نکل کر خود کو خطرے میں نہ ڈالیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں اور تمام خطرات کے باوجود آج نیب میں پیش ہونگے ۔
ترجمان کا کہنا تھا پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے شہبازشریف کنسر سرجری سے گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث خدانخواستہ کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہبازشریف نے گزشتہ پیشی پر تمام مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات فراہم کی تھیں۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20000 سے تجاوز
شہباز شریف نے کہا تھا کہ کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔
کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ پیشی پرنیب کوسکائپ ایڈریس بھی فراہم کیاگیا تھا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج تیسری مرتبہ طلب کرلیا۔
طلبی کے نوٹس میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم دفتر میں 12 بجے مطلوبہ دستاویزات اور شواہد کے ہمرہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اور 22 اپریل کو شہباز شریف نے کورونا وائرس کے باعث صحت کو وجہ بناتے ہوئے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ نیب نے انہیں طبی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News