Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے زبیر کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

پی آئی اے کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے زبیر کا بیان سامنے آگیا
زبیر

طیارے حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے زخمی محمد زبیر کا سول اسپتال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں زندہ بچ جانے والے مسافر محمد زبیر  نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ ایک دفعہ لینڈ کر گیا تھا پائلٹ نے دوبارہ فضا میں اڑایااور تقریباً پندرہ منٹ تک جہاز فضا میں اڑتا رہا لیکن چکر کاٹنےکےبعدجب پائلٹ نےدوبارہ لینڈنگ کرناچاہی تو انجن فیل ہوگئے۔

محمد زبیر   نے کہا کہ میری نشست اے ایٹ تھی، جہاز کے پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کا مسافروں کو بتادیا تھا اور جیسے ہی جہاز کریش ہوا تو اندھیرا ہوگیا اور چیخ وپکار کی آوازیں گونجنے لگیں۔

حادثے میں  بچ جانے والے محمد زبیر نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد ہر طرف آگ ہی آگ تھی ، ایک جانب روشنی نظر آئی تو میں اسی جانب گیا اور چھلانگ لگاکر جہازسے باہرنکل آیا۔

پی آئی اے طیارہ حادثےمیں 97لاشیں نکال لی گئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر