Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
اینگرو پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں چئیرمین سینیٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو عید کی مبارکباد دی  گئی جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیاہے ، صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیۓ بھی اقدامات کر رہی ہے

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ تفتان سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے زمہ دارانہ کردار ادا کیا، کورنا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائ حکومت کے اقدامات قابل ستائیش ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کی ترقی اور بہتری پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

Advertisement

لاک ڈاون سے لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

واضح رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا سےہو نے والی اموات کی مجموعی تعداد 1169 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 56792 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 398 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 337 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 40، اسلام آباد 16، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر