Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان

Now Reading:

وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان
بجٹ

رواں سال وفاقی بجٹ میں  تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  رواں مالی سال 2020-2021 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا  ، جس میں  تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔بجٹ تجاویز کی تیاریوں  میں تیزی آگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ    وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش  کیے جانے کا امکان  ہے۔

Advertisement

بجٹ محصولات  کا ہدف ساڑھے  4100 سے 4500 ارب مقرر کیے جانے کا امکان  ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی 20 فی صد تک اضافے کا امکان ہے علاوہ ازیں ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف میں سے دو ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ  ترقیاتی منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت  200  ارب سے زیادہ مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے  اور کاروباری طبقے کے ریلیف کے لیے 1 ہزار ارب  مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ  تعمیراتی صنعت کو وفاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح مزید کم ہوگی جبکہ  ادویات سے متعلق اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے ہیلتھ بجٹ صوبوں سے مشاورت کے ساتھ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں مالی سال وفاقی اور صوبائی صحت بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔ ملکی سلامتی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

Advertisement

آئندہ بجٹ میں بڑے گھروں  اور فارمز ہاوسز پر لگژری ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔ 2 سے 4 کنال کے بڑے  گھر پر ایک لاکھ تا دو لاکھ لگژری ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔

4 کنال سے بڑے فارم ہاؤس پر ٹیکس، اور انتقال فیس میں  بھی اضافے کا امکان ہے۔

بڑی گاڑیوں، قیمتی ٹائلز سمیت امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر  بھی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے ۔آئندہ بجٹ میں پر تعیش اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان۔160 امپورٹ آئٹمز پر دو فیصد ڈیوٹی لگانے کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر