وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کو مسلسل پانچ ارب روپے کا نقصٓن ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے اعجاز بریرو، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کوچز کی تزئین و آرائش، فریٹ آمدن، ریلوے ہیلپ لائن کو بہتر بنانے پر بریفنگ جبکہ وزیر ریلوے کو آج صبح جلنے والی بوگی کی ابتدائی رپورٹ بھی دی گئی ہے۔
اجلاس میں رائل پام کلب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا اور بایا گیا ہے کہسپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب کی رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
اجلاس میں ریلوے کے نقصان اور وفاق کی طرف سے ملنے والی امدادی قسط کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کو پانچ ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
اجلاس میں 10 مئی کو ممکنہ طور پر مسافروں ٹرین آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بھی اہم امور پر بات چیت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کھول دیا تو فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا جائے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریلوے کی آدھی بکنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
