Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے کورونا وباء کے خلاف شاندار اقدامات

Now Reading:

پاکستان کے کورونا وباء کے خلاف شاندار اقدامات
وزیراعظم

پاکستان کے کورونا وباء کے خلاف شاندار اقدامات ، پاکستان نے دنیا کے برعکس بحران سے نمٹنے، توقعات پر پورا اترنے، نتائج بارے سہہ جہتی بہترین حکمت عملی اپنالی ہے۔

ہمسائے میں بدترین بدنظمی سے اموات ہو رہی ہیں جس کت تحت پاکستان نے بروقت طبی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی بحالی، روزگار، نوجوانوں اور صنعت کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی گئی۔

کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے اور کلیدی فیصلہ سازی کیلئے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا جس کے تحت قومی تعاون کمیٹی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی بنیاد رکھی گئی۔

پاکستان میں تمام وسائل کو مربوط انداز میں متحرک، لاک ڈاؤن کے باوجود دستیابی یقینی بنائی گئی جبکہ قومی تعاون کمیٹی، کمانڈ سینٹر میں صوبوں کو نمائندگی ملی، ہر صوبے میں ایک کنٹرول سینٹر بنا۔

صحت، معیشت، سماجی و نفسیاتی شعبہ جات میں ہنگامی اقدامات کیے گئے جبکہ ملک میں دو ماہ میں وبا اور صحت سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے۔

Advertisement

اعداد و شمار بتاتے ہیں دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں اموات اور کیسز کہیں کم ہیں، پاکستان میں اوسطاً حادثات میں ماہانہ قریباً 4838 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

مرحلہ وار لاک ڈاون کو نرم کریں گے، وزیراعظم

ملک میں ایک کروڑ 80 لاکھ کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 55 فیصد یا 11 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں۔

یورپ، امریکا، ناروے، سویڈن، ڈنمارک کی طرح لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت تک ممکن نہیں لہزا ہمیں نئے حقائق کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔

حکومت کمانڈ سینٹر کی سفارشات، صوبائی مشاورت کیساتھ تیر بہ ہدف حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

زندگیوں کو رواں دواں کرنا بھی ضروری، کورونا سے حفاظتی تدابیر پر عمل بھی جس کے تحت ہجوم والی جگہوں پر باہر نکلیں تو طبی ماسک پہنیں، ہاتھ نہ ملائیں اور غیر ضروری اجتماعات میں شرکت، سفر سے گریز کریں جبکہ ایک دوسرے سے چھ فٹ کا لازماً فاصلہ رکھیں۔

Advertisement

یاد رکھیں انفرادی ذمہ داری اجتماعی صحت کی ضمانت ہے اور ذرا سی احتیاط، زندگی بھر کے پچھتاوے سے بہتر ہے۔

اگر ہم نے کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ لیا تو ہم بہت سی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں، ہمیں کسی صورت بھی حفاظتی تدابیر کو ختم نہیں کرنا کیونکہ حفاظتی تدابیر ختم کرنے سے فرد، خاندان، کمیونٹی، معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر