
پی آئی اے کے طیارے کو گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ نے جمعہ کے روز کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے ہر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پرنس فلپ اور مجھے جمعہ کے روز کراچی میں طیارہ حادثے کی ضبر سن کر بہت افسوس ہوا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ نے مزید کہا کہہم پاکستانی عوام کو اور طیارہ حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اوردوستوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،بالخصوص جب کےعید قریب ہے۔
یاد رہے اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پاکستان سے آنے والی خبر المناک ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے اور اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے ۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں جبکہ بھارت کی سیاسی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی کراچی میں ہونے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ ،عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔
طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News