
گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو ۔
تفصیلات کے مطابق گور نر سندھ عمران اسماعیل نے 17 دن قرنطینہ میں گزارنے کے تجربہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے ،اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔
گور نر سندھ نے کہا کہ ثنا مکی اور ادرک کے پانی سے استعمال میں مجھے بہت فائدہ ہوا، اس کا کوئی مخصوص علاج نہیں، آپ کو مسلسل اپنے معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ اس میں آپ کو آکسیجن لیول پر نظر رکھنی پڑتی ہے اور آپ اپنے آکسیجن لیول کو گھر پر ایک چھوٹے سے آلہ سے چیک کرسکتے ہیں اور اگر یہ 92 سے نیچے جاتی ہے تو خطرناک ہے، اس سے اوپر ہونا چاہئے۔
گور نر سندھ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کے دوران آپ کو خالق حقیقی سے قریب ہونے کا موقع دستیاب ہوتا ہے، اس عرصہ میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیا۔
گورنر سندھ نے کورونا کو شکست دے دی
عمران اسماعیل نے کہا کہ اگرچہ 14 سے 15 دن کا عرصہ آپ سب سے دور ہوتے ہیں، لیکن اس دوران آپ کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جن کا آپ کو معمول کی زندگی میں موقع نہیں ملتا ، میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن بُرا تجربہ نہیں تھا ۔
گور نر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مجھے بھرپور یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان 17 دنوں میں مجھ سے ایسی ٹریننگ کروائی ہے جو آئندہ کام آئے گی، اس عرصہ کے دوران اپنے لئے دعائیں کرنے والے افراد کا مشکور ہوں۔
یاد رہے اس سے قبل 13 مئی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی۔
AdvertisementAlhamdulilah I have received my test results in which I have been tested negative for COVID19. Many thanks to all those who prayed for my health. I will soon be donating blood plasma to those in need.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 12, 2020
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News