Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسان تو انسان بھارتی فورسز سے پرندے بھی محفوظ نہیں،مشعال ملک

Now Reading:

انسان تو انسان بھارتی فورسز سے پرندے بھی محفوظ نہیں،مشعال ملک
بھارتی فورسز

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ انسان تو انسان بھارتی فورسز سے پرندے بھی محفوظ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے، ہندوستان کورونا کی آڑ میں مکمل بلیک آوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاون کے باعث خوارک کی شدید قلت ہے جبکہ کورونا کے باعث یسین ملک سمیت قید تمام حریت رہنماوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی، کئی مہینوں سے لاک ڈاون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز   ظلم سستم تشدد جبر اور لاک ڈاون سے کشمیریوں کو نفسیاتی مریض بنا رہا ہے جبکہ کشمیریوں کی جہدوجہد ظلم و ستم اور جبر کے باوجود بھی جاری ہے

Advertisement

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری جبکہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھارتی ظلم و ستم برداشت کررہی ہے ۔

اپنے بیان میں یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیں اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر قید کر دیا  جبکہ مسلم دشمنی میں بھارتی حکومت اور فورسز ذہنی توازن بھی کھو بیٹھی اس لئے اقوام متحدہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر