
مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کہ اس وقت سندھ بھر میں اس وقت 13263 مریض زیرعلاج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز سندھ بھر میں 1017 نئے کیسز آئے تھے اوراب گذشتہ 24 گھنٹوں میں 960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ بھر میں اس وقت 13263 مریض زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج 680 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ابتک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں، اللہ پاک ان کو صحتیاب کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11735 مریض گھروں میں، 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں، 722 مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے ضلع شرقی کراچی میں 233، جنوبی میں 169 اور وسطی میں137 مزید کیسز ظاہر ہوئے، مغربی میں 97، کورنگی میں 86 اور ملیر 57 نئے کورونا مریض رپورٹ ہوئے، شکارپور میں 22، حیدرآباد میں 17اور لاڑکانہ 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سکھر اور قمبر شہداد کوٹ میں 9-9 جبکہ گھوٹکی میں 7 مزید کیسز ظاہر ہوئے، سانگھڑ اور شہیدبینظیر آباد میں3 -3 جبکہ میرپور خاص اور جیکب آباد میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، دادو، جامشورو، نوشہروفیروز اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News