Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پرذمہ داری عائدہوئی تواستعفیٰ دیں گے، وفاقی وزیر ہوابازی

Now Reading:

ہم پرذمہ داری عائدہوئی تواستعفیٰ دیں گے، وفاقی وزیر ہوابازی
وفاقی وزیرہوابازی

وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی ذمہ داری ہم پرعائدہوئی تواستعفیٰ دیں گے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے  ارشد ملک نے طیارہ حادثے پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیرہوابازی نے کہا کہ بروقت انکوائری نہ ہوناسب سےبڑی کمزوری ہوتی ہے۔  کوشش ہوگی3ماہ میں رپورٹ آجائے۔

غلام سرور نے کہا کہ  ہم پرذمہ داری عائدہوئی تواستعفیٰ دیں گے۔ کثیرالمنزلہ عمارت کےذمہ داروں کوبھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ تمام حقائق قوم کےسامنےرکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی میں سی اے اے کی 1500 ایکٹر زمین پر تجاوزات ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  چترال طیارہ حادثےکی رپورٹ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی، پچھلےادوارمیں جو سانحات ہوئے ان کی رپورٹ بھی پبلک کریں گے۔یقین دلاتا ہوں جلد از جلد مکمل اور شفاف تحقیقات  ہوں گی۔

غلام سرور نے کہا کہ   ایئربس بنانےوالی جرمنی اور فرانس کی کمپنیاں بھی تحقیقات  کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پرجاں بحق افرادکےلواحقین کو10لاکھ  روپے دیں گے جبکہ  متاثرہ گھروں کی تعمیر اور مرمت حکومت کرےگی۔علاقےکی جن املاک کونقصان ہوا ہے ان کا ازالہ  بھی حکومت کرےگی۔

اس سے قبل سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ  جائے حادثہ سے تمام باڈیز نکال لی ہیں۔ اکیس افراد کی میتیں ان کے لواحقین کو دے دی گئی ہیں ،باقی میتوں کو ڈی این اے کے بعد لواحقین  کے حوالے کیا جائے گا۔

ارشد ملک نے کہا کہ  ادارے کے سربراہ کے طور پر میں خود کو اور اپنی ٹیم کے لوگوں کو احتساب کے لیے پیش  کروں گا۔

سی ای او پی آئی نے کہا کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی  ہے۔ ہم اس ٹیم سے مکمل تعاون کریں گے ۔ان کو جو ریکارڈ اور دستاویزات چاہیے ہوں گے فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر