
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فریٹ ٹرینوں کی آمدن میں کمی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز ، ممبر فنانس لیاقت میمن اور اے جی ایم ٹریفک زبیر شفیع غوری سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں مسافر ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں قواعد و ضوابط کی پابندی کے حوالے سے وزیر ریلوے کو بریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا کہ ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں ہماری ذمہ داری کئی گنا بڑھ جائیں گی۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل رکھیں اور لوگوں کی صحت کے حوالے سے تمام عملی اقدامات اٹھائیں اور اھکامات دیئے ہیں کہ حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی 15 ٹرینیں چلا دی جائیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فریٹ آمدن اور ریلوے کی مجموعی آمدن کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ فریٹ ٹرینوں کی آمدن میں کمی پر اظہار تشویش بھی کیا گیاہئ۔
اجلاس میں جون کی تنخواہیں عید سے قبل دینے کی منطوری دی گئی جبکہ جولائی کی تنخواہیں کیسے ادا ہوں گی اس موضوع پر ریلوے افسران نے سر جوڑ لئے ہیں۔
اجلاس میں افسران کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن اور اخراجات میں فرق بڑھتا جا رہا ہے، مسافر ٹرین آپریشن شروع نہ کیا گیا تو حالات سنگین بھی ہو سکتے ہیں اور اگر مسافر ٹرینوں کو خالی سیٹوں کے ساتھ چلایا گیا تو ریلوے کو فائدہ نہیں ہوگا ۔
اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے کرایوں میں کمی کرنا ہو گی جبکہ ریلوے کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News