
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ حکومت سے وفاقی دارالحکومت میں ن لیگ کا میئر برداشت ہی نہیں ہو رہا جبکہ میرے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا مقصد صرف اورصرف ن لیگ کو ٹارگٹ کرناہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے روزآئی لیپ کے تعاون سے میٹروپولیٹن کارپوریشن(ایم سی آئی)کے سینیٹری ورکرز میں کرونا حفاظتی کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مجھے انصاف مہیا کیا،بدنیتی پر مبنی میری معطلی کے حکومتی فیصلے کومعطل کرکے مجھے میئرشپ کے عہدے پربحال کردیا۔
میئر اسلام آباد نے کہاکہ ہمارا صفائی کا عملہ داد و تحسین کا مستحق ہے،جو کرونا سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
شیخ انصر عزیز نے یہ بھی کہا کہ اب سینٹری ورکرز ان حفاظتی کٹس کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں،اور اپنی زندگی کی حفاظت کریں،تمام سپروائزرز ورکرکو چیک کریں کہ آیا ورکران حفاظتی کٹس کو استعمال کررہے ہیں۔
میئر اسلام آباد کی معطلی کا حکم معطل
میئر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے پراپوگنڈے کئے جارہے ہیں،حکومت سے وفاقی دارالحکومت میں ن لیگ کا میئر برداشت ہی نہیں ہو رہا، میرے خلاف ریفرنس بدنیتی اور ناانصافی پر مبنی ہے۔
شیخ انصر عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نہ فنڈ دیتی ہے نہ کام کرنے دیتی ہے، میری معطلی اور دوسری بار میرے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا مقصد صرف اورصرف ن لیگ کو ٹارگٹ کرناہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں ٹھیک سے کام کرنے نہیں دیتی، جن افسران کو معطل کیا گیا ہے ان کی انکوائری کی جائے،انکوائری کئے بغیر کیسے کسی آفیسر کو قاعدے قانون کے خلاف معطل کیا جاسکتاہے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئرسید ذیشان علی نقوی،چیئرمین یونین کو نسلز قاضی عادل،فرمان مغل،رانااشفاق،سردار مہتاب،میڈیا کوآرڈینیٹر محسن شیرازی، آئی لیپ کے چیئر مین ساجد اسحاق سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News