Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پرامن افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا، عائشہ فاروقی

Now Reading:

پاکستان پرامن افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا، عائشہ فاروقی
قیام امن

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحال پرامن مستحکم اور جمہوری افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن افغانستان اور تمام افغان فریقین کے مابین سیاسی مفاہمت کا خواہاں ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے افغانستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے فروری میں ہونے والا امریکہ طالبان امن معاہدہ اہم پیشرفت ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امن معاہدہ انٹرا افغان مزاکرات کے لیے تاریخی موقع ہے پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن کی خاطر تمام فریقین کو تشدد میں کمی لانا ہوگی۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات کے خلاف افغان فریقین کو ایک جامع سیاسی حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ افغان قوم درپیش چیلنجر کا مقابلہ جامع سیاسی حکمت عملی سے ہی کرسکتی ہے پاکستان خوشحال پرامن مستحکم اور جمہوری افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ْ

پاکستان نے دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں ۔

 عائشہ فاروق نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ بھارت یہ الزامات لگآ کر جموں کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر