امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کی سینئر ایڈوائزر لیزا کرٹیز کے ہمراہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کابل سے اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ ان ے ہمراہ امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کی سینئر ایڈوائزر لیزا کرٹیز بھی پاکستان آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران زلمے خلیل زاد کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جس میں افغان امن عمل،بین الا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت اور باہمی اعتماد سازی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ پر عمل درآمد میں رکاوٹوں کے باعث زلمے خلیل زاد متحرک ہوئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دوحہ قطر میں ملا برادر سے بھی اہم ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں دونوں جانب سے دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔اس ملاقات اور پس پردہ کوششوں کے نتیجہ میں طالبان اور کابل حکومت نے ایک دوسرے کے مزید قیدی بھی رہا کیے۔
طالبان نے کابل انتظامیہ کے 20 قیدی جبکہ اشرف غنی حکومت نے بھی 31 طالبان قیدی رہا کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف غنی حکومت اور بھارت کی جانب سے دوحہ امن معاہدہ پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ۔
اس معاملے پر زلمے خلیل زاد دوحہ سے گذشتہ روز کابل پہنچے تھے جہاں سےآج وہ پاکستان پہنچے اس کے بعد زلمے خلیل زاد کا بھارت کا دورہ بھی متوقع ہے۔
بھارت کے دورہ کے دوران امن معاہدہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
