Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ
ٹرین آپریشن

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں کرونا کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بریفنگ  بھی دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے پر عملدرآمد پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس مین ٹرین آپریشن بحال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا جائیگا۔

وفاقی حکومت جزوی ٹرین ۤآپریشن چلانے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائیگا اور نہایت محدود آپشن کے ساتھ 30 ٹرینئیں چلائی جائے گی ۔

حکومتوں کی ساری پلاننگ فیل ہو رہی ہے، میئر کراچی وسیم اختر

Advertisement

ٹرینوں کے متعلق کئے گئے فیصلے کے میں وزارت ریلوے کی ریلوے حکام کو ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق وزارت ریلوے نے خصوصی ٹرین آپریشن کیلئے ایس او پی پر عملدرآمد کا لازمی قرار دیدیا ہے۔

اہم ہداتا کے مطابق خصوصی ٹرینوں آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا جبکہ کوتاہی کی صورت میں ریلوے قانوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔

ابتدائی طورپر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جارہا ہے جبکہ یہ آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہونگی۔

ٹرینوں میں سماجی فاصلہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا اور خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا۔
ذرائر کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن سے 200 میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے داخلے پربند ہو گی جبکہ مسافروں کے پاس اپنے ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائ ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے کسی قسم کی عمر قید نہیں ہے ہر شخص ٹرین میں سفر کرسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ20میئ کو وزیراعظم نے 30ٹرینیں چلانے کی اجازت دیدی ہے جن میں سے پندرہ اپ اور پندرہ ڈاون ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ ٹرینیوں میں خیبر میل، عوام ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، تیز گام، گرین لائن، پاکستان ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سبک رفتار، اسلام آباد ایکسپریس، پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس، ملت، علامہ اقبال، سکھر اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر