Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ، احسن اقبال

Now Reading:

ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ، احسن اقبال
احسن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاوان کی جتنی قسمیں ایجاد ہوئی ہیں پوری دنیا میں نہیں ہوئیں ، لاک ڈاوان سافٹ ڈاون ،سماٹ لاک ڈاون یا پھر نو لاک ڈاوان تھا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے لاک ڈاوان تو نہیں ہو سکا لیکن حکومت نے اپنی عقل ڈاوان ہونے کا ثبوت دے دیا ۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت انتقامی ایجنڈے کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی ، نیب دیکھ آیا ہوں دوبارہ بھی حکومت پھنکے گی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے احتساب اور انتقام کو اس حد تک بدنام کردیا ہے کہ اگر نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا قد بلند ہو جاتا ہے ۔

Advertisement

احسن اقبال کا وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

یاد رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ عمران نیازی اور عثمان بزدار آٹے اور چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں ، فوری استعفی دینا چاہئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا تھا کہ عمران نیازی جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے، اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے؟کیونکہ  ہالینڈ، برطانیہ یا کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر