Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

Now Reading:

کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
غائبانہ نماز جنازہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ پی آئی اے کی جامعہ مسجد میں ادا کردی گئی ہے۔

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد حادثہ کے شکار مسافروں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، علی زیدی سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک اور پی آئی اے ملازمین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثےمیں 97لاشیں نکال لی گئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر