Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحمان ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

رحمان ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا
رحمان ملک

رحمان ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں کہ خورشید شاہ نے ملک کی خدمت کی ہے، جب سب رہا ہوچکے تو سید خورشید شاہ کو بھی رہا کیا جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ کورونا کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اب سے ہسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار شروع کردیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کیا جائے۔

انہون نے بتایا کہ اپنے خط میں وزیراعظم سے کورونا وائرس و دیگر اہم معاملات پر اے پی سے بلانے کا مطالبہ کر چکا ہوں، کورونا وائرس کے بعد عالمی کساد بازاری اور  جغرافیائی سیاسی طرز عمل میں نمایاں تبدیل رونما ہوئی ہیں اس لئے چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا ہر شہری کے لئے لازم قرار دیا جائے اور عوام میں مفت بانٹے جائے، سارے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کئے جائے، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملے کو 100 فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے۔

Advertisement

انہوں نےکہا کہ دیہی علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ اینٹی کورونا وائرس رورل ائیر یا پروگرام شروع کیا جائے کیونکہ اس وقت پاکستان ایک مشکل و حساس وقت سے گزر رہا ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کا جاسوس ڈرون طیارے بھیجنا  عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے تین دنوں میں پاکستان نے بھارت کے دو ڈرون جاسوسی طیاروں کو گرا کر بھارت کو بتایا کہ پاکستانی افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت و دہشتگردی کر رہا ہے اس لئے افغانستان کو تنبیہ کرتا ہوں کہ بھارت کے نرغے میں آکر بلوچستان میں مداخلت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بیک وقت چین، پاکستان اور نیپال کے ساتھ سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں مصروف ہے، درحقیقت بھارت دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسے حالات میں پاکستان کو فوری طور پر بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستاں کو توڑنے کی سازش ہورہی ہے جسے متحد ہوکر ناکام بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر