
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کورونا وبا اور عمران خان حکومت عذاب ہے ، عمران خان کے جھوٹ ، بددیانتی، نالائقی اور نااہلی کورونا سے بھی خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کورونا ملک بھر میں پھیلا اب الزام سندھ پر لگا رہے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ خود فیصلے کر کے اگلے لمحے مکر جاتے ہیں اور کسی اور پر الزام لگا دیتے ہیں اور اب یہ نااہل اور نالائق کورونا کا خاتمہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے سے کرنا چاہتے ہیں۔
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی زبان پر نام غریبوں اور نوازشات امیروں کیلئے ہیں ، جب جب قوم کو اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے خان صاحب تقسیم ڈال دیتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ غریب وبا سے مرتا ہے تو مرے اشرافیہ کے ایجنٹ وزیراعظم کو سرمایہ دار کا کارخانہ چلتا چاہئے، اس بدترین وبا میں بھی ان کا ایک ایک فیصلہ سرمایہ داروں کیلئے تھا۔
وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہے ہیں، بلاول بھٹو
مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب کی غریب دشمنی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہے ہی انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی کئی ماہ بند رکھا جبکہ غریب، مسکین، بیوہ اور یتیم عورتوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر اب لائینیں لگوا کر احسان جتا رہے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کو جانا ہوگا ، یہ کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہے ہیں، ہم بطور قوم کورونا کا مقابلہ عمران خان سے چھٹکارے کے بنا نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ حکومت نےسندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں سماجی فا صلہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نوٹس لے لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں ماسک کے بغیر داخلہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News