
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز وافر مقدار میں دستیاب ہیں یکم جون کو این سی او سی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں ماہ جون بارے فیصلے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان وزیر داخلہ اعجاز شاہ، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر فیصل سلطان صوبائی چیف سیکرٹریز، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے تسلی بخش اقدامات جاری ہیں، ملکی اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز وافر مقدار میں دستیاب ہیں، ملک بھر کے اسپتالوں میں داخلے، بیڈز، وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بیشتر مریض ہوم آئیسولیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بیڈز، وینٹی لیٹرز کی دستیابی بارے تازہ اعداد و شمار فراہم کئے جائیں، خواہش ہے شہری علاج کیلئے اسپتال کا انتخاب خود کر سکیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات مزید بہتر کئے جائیں، صوبے اپنی سفارشات 30 مئی تک این سی او سی کو فراہم کریں، یکم جون کو این سی او سی کا اجلاس منعقد ہو گا یکم جون کے اجلاس میں ماہ جون بارے فیصلے کئے جائیں گے،۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News