Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع

Now Reading:

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع
ایمرجنسی فنڈ

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔

سیکریٹری خزانہ سندھ سید حسن نقوی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

سیکریٹری خزانہ سندھ سید حسن نقوی نے  یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس فنڈ میں مختلف مخیر حضرات اور نجی اداروں نے 27 کروڑ 19 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ سندھ سید حسن نقوی نے  مزید کہا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں مزید رقم جمع کرانے کے لیے مخیر حضرات رابطہ کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رلیف کے کاموں  کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس فنڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کورونا فنڈ کے لئے ویڈیو پیغام

یاد رہے کہ مشیر قانون مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا تھا کہ کورونا ایمرجنسی فنڈ سےمتعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں تاکہ شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ جوکورونا ایمرجنسی فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر تین ارب روپے رکھے تھے۔ یہ پیسہ قوم کی امانت ہے، یہ فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے خرچ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر