Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن رہنماؤں کی ”کورونا سیاست“نہیں چلے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

اپوزیشن رہنماؤں کی ”کورونا سیاست“نہیں چلے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
اپوزیشن رہنماؤں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  اپوزیشن رہنماؤں کی ”کورونا سیاست“نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے پہلے سیاست کو کاروبار بنایا اور اب کورونا کو سیاست کی نذر کیا۔

 عثمان بزدار نے کہا  کہ 22 کروڑ عوام دوچہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں اور پاکستانی قوم کورونا پر سیاست چمکانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہےجبکہ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ”دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت“ کے مترادف ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے ہر موقع پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی جبکہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔

بازاروں کے اوقات کار تبدیل

یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نےآج سے صوبے کی تمام مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کارآج سے دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیئے گئے جبکہ میڈیکل اسٹورز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر