
ملک بھر میں عید شاپنگ کا فائنل راؤنڈ ، شہروں کے بازاروں اور شاپنگ مالز میں عوام کا رش لگ گیا اور شہر کی بند مارکیٹیں دوبارہ کھل گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چاند رات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، چاند کے اعلان کے فوری بعد مارکیٹوں میں بھی رش بڑھ گیا اور جو بند ہونے والی دولانیں بھی دوبارہ کھل گئیں اچانک سے گہما گہمی بڑھ گئی۔
کراچی،لاہور،اسلام آباد ،کوئٹہ ،،پشاور، سمیت دیگر شہروں کی مارکیٹیں کھچا کھچ بھر گئیں ، کہیں ایس اوپیز میں عملدرآمد تو کہیں شاپنگ میں مگن شہریوں نے ایس اوپیز بھی نظر انداز کردیئے گئے ۔
شاپنگ، مہندی، چوڑیاں، اور مہنگائی ، حالات سے بالاترعید کی مناسبت سے خواتین کی تیاریاں ایک بار پھر اپنے پورے عروج پر ہیں، نیا جوڑا لینے کےبعد خواتین نے دکانوں پر ڈیرے جما لئے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں شوال المکرم 1441 ہجرہی کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہےعیدالفطر کل ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، کشمور، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا، پسنی خان پور، لورا لائی، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News