Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے دوران وزیراعظم کا رویہ افسوس ناک ہے، شہباز شریف

Now Reading:

کورونا وبا کے دوران وزیراعظم کا رویہ افسوس ناک ہے، شہباز شریف
کورونا وبا

پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران  وزیراعظم کا عوام کے نزدیک یہ رویہ افسوسناک ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں لیکن حکومت کو کسی چیز کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنفیوژن کا شکار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس پر بھی قوم کو متحد نہیں کیا جاسکا ہے، ن لیگ سیاست نہیں کرنا چاہتی لیکن حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

یوم تکبیر کے متعلق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 22 برس قبل کے اس ناقابل فراموش دن کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے یکسو اور ایک آواز ہوکر ایک فیصلہ کیا تھا جو تاریخ کے سینے پر پاکستانی قوم کے عزم وہمت کا انمٹ نشان بن گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناب ذوالفقار علی بھٹو سے شروع ہونے والا قومی سلامتی ودفاع کی امانت کا سفرمختلف قیادتوں، حکومتوں سے ہوتا، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان سب کی اجتماعی کاوشوں کا ثمر اَوجِ کَمال کو پہنچا اور ‎ُاس وقت کے وزیراعظم جناب محمد نوازشریف کے حصے میں قدرت نے یہ خوش بختی لکھی کہ انہوں نے پوری قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے جرات واستقامت کے ساتھ ایٹمی دھماکے کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جس روز پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیا تھا اور اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر