Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزارات کو کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

مزارات کو کھولنے کا فیصلہ
مزارات

حکومت پنجاب نے داتا دربار، دربار پاکپتن اور دیگر مزارات کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داتا گنج بخش سمیت محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 544مزارات کھولنے کا فیصلہ  کیا ہے ، مزارات پر ایس او پیز کے تحت اقدامات کیے جائیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ مزارات پر ضروری ایس او پیز سمیت تمام اقدامات کیے جائیں گے تاہم سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور مساجد میں ایس او پیزاور مقررہ اوقات کی پابندی کرائی جائے گی۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 45,898 تک پہنچ گئی

Advertisement

اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ   نے مزارات کھولنے کے حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزارات بند کئے گئے تھے اب جب کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو مزارات کو بھی مخصوص اوقات کے لئے کھولا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ    نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جمعۃ الوداع اورنمازعید کے اجتماعات کی اجازت دی تو اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں15مارچ2020 کو مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور لاک ڈاؤن کے دوران مزار بند ہونے سے محکمہ اوقاف پنجاب کو 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر